وادی کشمیر میں خشک سردی اور جموں میں دھند سے معمولات زندگی متاثر
جموں، 23 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر اور لداخ میں خشک موسم جاری ہے۔ شدید خشک سردی نے کشمیر پر اپنی گرفت مضبوط کر دی اور جموں میں بھی منگل کو دھند اور سردی نے نظام زندگی کو متاثر کیا۔ چالیس دنوں پر محیط چلیِ کلاں کو اختتام پذیر ہونے میں صرف سات دِن باقی رہ گئے ہیں لیکن کشمیر میں برفباری کا کوئی امکان نہیں ہے۔
وادی میں خشک سرد لہر میں مزید شدت آگئی ہے۔ منگل کو سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5 ڈگری سیلسیس، گلمرگ میں منفی 4.5 اور پہلگام میں منفی 6.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔ لداخ خطہ کے لیہہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 15 اور کرگل میں منفی 11.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جبکہ جموں شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سیلسیس، کٹرا میں 4.1، بٹوت میں 1.6، بھدرواہ میں منفی 0.4 اور بانہال میں منفی 1.8 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
