جموں ،29 دسمبر (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ میں فوجی گاڑی پر گھات لگاکر کر دہشت گردانہ حملے اور بعد میں تین شہریوں کی ہلاکت کے بعد بند کی گئی انٹرنیٹ سروس کو بحال کر دیا ہے ۔ حکام نے پونچھ اور راجوری اضلاع میں سات روز بعد تمام تر کہ انٹرنیٹ خدمات کو بحال کر دیا ہے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ حکام نے جمعہ کہ سہ پہر انٹرنیٹ خدمات بحال کرنے کی ہدایت کی۔
عہدیدار نے بتایا کہ سرحدی اضلاع میں تقریباً ایک ہفتہ سے جاری صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر کے طور پر انٹرنیٹ خدمات کو معطل رکھا گیا تھا ۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد
