ناسک ، 7
اگست (ہ س)۔
ناسک ضلع کے اگت پوری تعلقہ کے تحت آنے والے
گھوٹی گاؤں کے قریب ایک اندوہناک واقعہ میں کل شام ایک میاں بیوی نے اپنی جان لے لی۔
اطلاع کے مطابق یہ واقعہ 7 اگست کی شام تقریباً 7:45 پر اس وقت پیش آیا، جب دونوں
نے ریلوے ٹریک پر چلتی ہوئی ٹرین کے آگے کود کر خودکشی کرلی۔ گھوٹی پولیس نے بتایا
کہ متوفیان کی شناخت دنیش دیوی داس ساونت، عمر 38 سال، اور ان کی شریک حیات وشاکھا
دنیش ساونت، عمر 33 برس، کے طور پر کی گئی، جو گھوٹی کے سدھا نگر علاقے میں رہائش
پذیر تھے۔
مقامی
ذرائع کے مطابق، دنیش اور وشاکھا ساونت نے ناسک سے اگت پوری جانے والی ریل گاڑی کے
ٹریک پر خود کو گرا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔ اس افسوسناک واقعہ کی خبر دنیش کے
والد دیوی داس دیواجی ساونت نے گھوٹی پولیس کو دی، جس کے بعد پولیس نے فوری
کارروائی کی اور موقع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔
پولیس
نے جائے حادثہ پر ابتدائی تفتیش کے طور پر پنچنامہ مکمل کیا اور گھوٹی تھانے میں
اس واقعے کو حادثاتی موت کے تحت درج کر لیا۔ تاحال اس خودکشی کے اسباب واضح نہیں
ہو سکے ہیں۔ پولیس اس معاملے کی گہرائی سے تفتیش کر رہی ہے، جس کی نگرانی پولس
انسپکٹر وجے شندے کر رہے ہیں۔
ہندوستھان
سماچار
——————–
ہندوستان سماچار / جاوید این اے
