مینڈھر میں موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں تصادم، 24 سالہ نوجوان جاں بحق
جموں، 25 اکتوبر (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے سرحدی ضلع پونچھ کے مینڈھرعلاقے میں ٹریکٹر اور موٹرسائیکل کے درمیان ہونے والے تصادم میں 24 سالہ نوجوان کی موت واقع ہو گئی۔ متوفی کی شناخت واحد رشید خان ولد محمد راشد خان ساکن ہرنی مینڈھر کے نام سے ہوئی ہے۔پ
ولیس نے بتایا کہ حادثہ منگل کی دیر شام پیش آیا جب ایک موٹر سائیکل اور ٹریکٹر آپس میں ٹکرا گئے۔ اس تصادم میں ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔ حادثے کے فوراً بعد زخمی کو علاج معالجہ کے لئے سب ڈسٹرکٹ اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ حکام نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا اور طبی قانونی کارروائیوں کے بعد آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
