حماس کی پرستار عرب اسرائیلی اداکارہ ميساء عبد الہادی گرفتار
تل ابیب، 25 اکتوبر۔ اسرائیلی پولیس نے حماس کی حمایت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مشہور عرب اسرائیلی اداکارہ ميساء عبد الہادی کو گرفتار کر لیا ہے۔ اداکارہ کو ناصرت شہر سے حراست میں لیا گیا۔ یہ اطلاع میڈیا رپورٹس میں دی گئی ہے۔
اسرائیلی پولیس نے اداکارہ کا نام لیے بغیر ایک بیان میں کہا کہ شہر ناصرت کی رہائشی ایک اداکارہ کو دہشت گردی کی تعریف اور نفرت انگیز پوسٹس کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ ميساء عبد الہادی نے مسکرانے والی ایموجیز کے ساتھ 85 سالہ یرغمال یافاعدار کی تصویریں پوسٹ کرنے کے ساتھ حماس کی حمایت میں پوسٹ کیا تھا۔
اداکارہ کے اس رویے پر اداکار اوفر شیکھر نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ان پوسٹس کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں آپ سے شرمندہ ہوں۔ ميساء عبد الہادی آپ کو اپنے آپ پر شرم آنی چاہیے۔ آپ ناصرت میں رہتی ہیں۔ ہمارے ٹی وی شوز اور فلموں میں کام کرتی ہو۔ پھر بھی تم ہماری پیٹھ میں چھرا گھونپتی ہو۔
