منی پور پولیس نے 255 لوگوں کو لیا حراست میں
امپھال (منی پور)، یکم دسمبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع میں قانون کی خلاف ورزی کے سلسلے میں 255 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ این ایچ-37 پر 430 گاڑیوں اور این ایچ-2 پر 460 گاڑیوں کی آمد و رفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور حساس علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 141 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
