جموں ،جموں و کشمیر میں موسم کی خراب حالات اور پیر کی گلی کے قریب تازہ برف باری کے درمیان مغل روڈ جمعرات کو بھی گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بند رہی ۔ اس سے قبل شاہراہ کو تین دن کی بندش کے بعد بدھ کے روز گاڑیوں کے لیے کھول دیا گیا تھا لیکن انتظامیہ نے خراب موسم کے پیش نظر بدھ کی شام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سڑک کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔شاہراہ پر پھسلن ، پتھر گرنے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت خطرے سے خالی نہیں ہے ۔اس لئے سب کے لیے بدھ کی شام سے سڑک پر گاڑیوں کی نقل و حرکت کو بند کرنے کا حکم جاری کیا گیا ۔ ڈپٹی ایس پی ٹریفک راجوری پونچھ رینج محمد نواز نے بتایا کہ جمعرات کو سڑک پر گاڑیوں کی کوئی نقل و حرکت نہیں ہوئی۔جمعرات کو سڑک کے کسی بھی طرف سے گاڑیوں کی آمدورفت نہیں ہوئی اور یہ اگلے اطلاع تک بند رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ مغل روڈ پراجیکٹس کے ایگزیکٹو انجینئر شوکت علی نے کہا کہ سڑک ٹریفک کے لئے ناسازگار ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی آمدورفت کی اجازت دینا بہت مشکل ہے۔مغل روڈ پر بنیادی مسئلہ پھسلن والی سطح کے ساتھ ساتھ پتھرگرنے شامل ہے۔ایگزیکٹیو انجینئر نے بتایا کہ علاقے میں موسم شدید خراب شدید خراب ہیں اس لئے ٹریفک کے لئے موسم میں بہتری کے بعد ہی بحالی کے امکانات ہیں۔
