منی پور پولیس نے 237 لوگوں کولیا حراست میں
امپھال (منی پور)، 14 دسمبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے امپھال ایسٹ اور کاکچنگ اضلاع میں خلاف ورزیوں کے سلسلے میں 237 لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ قومی شاہراہ نمبر 37 پر 347 گاڑیوں اور این ایچ-2 پر 232 گاڑیوں کی آمدورفت کو یقینی بنایا گیا ہے۔
گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ آمد ورفت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور حساس علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 143 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
