امپھال (منی پور)، 11 دسمبر (ہ س)۔ منی پور پولیس نے ریاست کے مختلف اضلاع میں خلاف ورزیوں کے سلسلے میں 346 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس نے آج کہا کہ این ایچ-2 پر ضروری اشیا لے جانے والی 212 گاڑیوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنایا گیا ہے۔ گاڑیوں کی آزادانہ اور محفوظ نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لیے تمام حساس مقامات پر سخت حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور حساس علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ منی پور کے مختلف اضلاع میں پہاڑیوں اور وادی دونوں میں 142 چوکیاں اور چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں۔
ہندوستھا ن سماچار
