جھابوا، 17 جنوری (ہ س)۔
منگل کی رات ضلع کے مور گاوں میں نامعلوم افراد نے گھروں اور مندروں پر نصب بھگوان رام کی تصویر والے جھنڈے کو جلا دیا۔ بدھ کی صبح جب لوگ گھروں سے باہر نکلے تو جگہ جگہ آدھے جلے ہوئے جھنڈے پڑے ملے۔ اس کے بعد گاوں کے لوگوں نے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کر دیا۔ ہندو تنظیموں کے کارکن بھی پنچایت بھون پہنچ گئے ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ایودھیا میں 22 جنوری کو ہونے والے پران پرتشٹھا کو لیکر ملک اور ریاست کے ساتھ ساتھ مور گاوں میں رام مہوتسو منایا جا رہا ہے۔ اس کے تحت مندروں، پنچایت کی عمارتوں اور گھروں پر بھگوان رام کی تصویر والے جھنڈے لگائے گئے ہیں۔ یہ جھنڈے بدھ کی صبح گاوں میں آدھے جلے ہوئے ملے۔ جس کی وجہ سے گاوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔ لوگ پنچایت بھون پہنچے اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج شروع کردیا۔ اطلاع ملنے پر ایس ڈی او پی پولیس عملے کے ساتھ گاوں پہنچے۔ لوگوں کو سمجھایا جارہا ہے اور واقعے کی جانچ شروع کر دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار//محمد
