شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں بدھ کو تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک پرانا، سوکھا ہوا درخت گرنے سے ایک کار کو نقصان پہنچا۔ اطلاعات کے مطابق تیز ہواؤں کی وجہ سے بارہمولہ کے گراؤنڈ کے پاس ایک سوکھے چنار کا درخت ایک چلتی گاڑی پر جا گرا جس کا رجسٹریشن نمبر JK19-3690 تھا۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص جس کی شناخت مشتاق احمد ولد غلام قادر زورو ساکنہ کنیس پورہ کے نام سے ہوئی، زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر جی ایم سی بارہمولہ لے جایا گیا۔اسپتال کے ایک ڈاکٹر نے واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ زخمی شخص کی حالت فی الحال مستحکم ہے۔
