پٹنہ ، 03 جنوری (ہ س)۔
بہار میں سال کے آغاز سے ہی سردی شروع ہو گئی ہے۔ دریں اثنا آنے والے 48 گھنٹوں میں شدید سردی پڑنے والی ہے۔ حالانکہ بدھ کی صبح 9 بجے کے بعد پٹنہ میں ہلکی دھوپ نکلی لیکن ٹھنڈی ہوا چلنے کی وجہ سے سردی زیادہ محسوس کی جا رہی ہے۔
پٹنہ واقع موسمیاتی مرکز کے ایک سینئر سائنسدان کے مطابق آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے ہمالیہ کے دامن سے ملحقہ اضلاع میں شدید سردی رہنے کی امید ہے ۔ اس کے علاوہ ریاست کے جنوبی حصے کے اضلاع کے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں 2-3 ڈگری سینٹی گریڈ کے اضافے کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق پٹنہ ، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن ، گوپال گنج ، سیوان، سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، دربھنگہ، مظفر پور، سپول، ارریہ ، کشن گنج ، مدھیہ پورہ،سہرسہ اور پورنیہ کے ایک یا دو مقامات پر گھنے کہرے ہے۔ اس کے ساتھ ہی صبح کے وقت ریاست کے باقی اضلاع میں ہلکی سے درمیانے درجے کے کہرا چھا یا ہوا ہے۔
آج بہار کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 سے 20 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 08 سے 12 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔دن کے وقت دھوپ نکلی ہوئی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
