جھجر، 05 نومبر (ہ س)۔ اتوار کو بہادر گڑھ کے گنگڑوا گاؤں میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کو لٹکا ہوا پایا گیا۔ یہاں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ایک شخص نے اپنے دو بچوں کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے تینوں لاشیں قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے۔ لاشوں کو بہادر گڑھ اسپتال میں رکھا گیا ہے۔
بہادر گڑھ کے گنگڑوا گاؤں کا رہنے والا کرمبیر (37) دہلی میں بس چلاتا تھا۔ ہفتہ کی رات معمول کے مطابق ڈیوٹی کر کے گھر واپس آیا تھا۔ رات کو اس کی بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا۔ جھگڑا بڑھنے کے بعد بیوی اپنے بہنوئی کے گھر چلی گئی تھی۔ کرمبیر کے علاوہ اس کے دو بچے بیٹی مسکان (13) اور بیٹا تنوج (11) گھر میں تھے۔ بیوی واپس آئی تو اس نے تینوں کو ایک کمرے میں لٹکے ہوئے پایا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو جھگڑے کی وجہ سے کرمبیر نے پہلے اپنے دو بچوں کو پھانسی دی اور پھر خود کو پھانسی لگا لی۔ تھانہ بادلی پولیس نے تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بہادر گڑھ کے سول اسپتال کے مردہ خانہ میں رکھوا دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
