جموں ،31 دسمبر (ہ س)،جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع کشتواڑ کے ڈول علاقے میں ایک حادثے کے دوران ایک مزدور کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ یہ حادثہ ضلع کشتواڑ کے ڈول علاقے میں زیر تعمیر پاور پروجیکٹ سائٹ کے قریب گینٹری کرین کے ٹوٹنے سے پیش آیا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ تعمیراتی کمپنی ایل این ڈی کا ایک کارکن بھاری گینٹری کرین کے نیچے آ گیا جب کرین کا ایک حصہ ٹوٹ گیا اور ایک کارکن پر گر گیا جس کے نتیجے میں اس کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ بعد ازاں متوفی کی لاش کو نکال کر ضلع اسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا۔ پولیس نے متوفی مزدور کی شناخت امجد حسین عمر 25 ولد نذیر حسین سکنہ ڈول ضلع کشتواڑ کے طور پر کی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ متوفی کی لاش کو ضلع اسپتال کشتواڑ میں پوسٹ مارٹم اور دیگر قانونی کارروائیوں کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/سلام
