• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > International > اسرائیل کا دعویٰ: حماس کے کئی جنگجو ہلاک اور کئی نے ہتھیار ڈالے
International

اسرائیل کا دعویٰ: حماس کے کئی جنگجو ہلاک اور کئی نے ہتھیار ڈالے

CliQ INDIA
Last updated: December 15, 2023 1:00 pm
CliQ INDIA
Share
3 Min Read
SHARE
اسرائیل کا دعویٰ: حماس کے کئی جنگجو ہلاک اور کئی نے ہتھیار ڈالے

اسرائیل کا دعویٰ: حماس کے کئی جنگجو ہلاک اور کئی نے ہتھیار ڈالے

غزہ، 15 دسمبر (ہ س)۔ اسرائیل کی جارحانہ فوجی مہم جاری ہے۔ غزہ پٹی میں جنگ کے 70ویں روز جمعہ کو حماس کے کئی جنگجووں کے ہتھیار ڈالنے کا دعویٰ کیا جارہا ہے۔ اب تک سینکڑوں جنگجوں ہتھیار ڈال چکے ہیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے کمال عدوان اسپتال کے قریب ایک حملے میں حماس کے کئی کارکنوں کو ہلاک کر دیا۔

معروف اخبار دی یروشلم پوسٹ کے مطابق اسرائیل اور حماس کی جنگ آج 70ویں دن میں داخل ہو گئی۔ حماس کے جنگجو بڑے گروپوں میں آئی ڈی ایف کے فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال رہے ہیں۔ آج صبح بھی حماس کے جنگجووں نے ہتھیار ڈال دیئے۔ اخبار کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورسز کے بین الاقوامی ترجمان لیفٹیننٹ کرنل جوناتھن کونریکس نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں بھاری قیمت چکا رہا ہے لیکن اپنے ہدف پر ثابت قدم ہے۔

جمعرات کو اسرائیلی ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس بیان کے مطابق کمال عدوان اسپتال کے علاقے میں حماس کی ایک عمارت سے بڑی تعداد میں اسلحہ ملا ہے۔ یہاں انکاونٹر میں فوجیوں نے کئی جنگجووں کو ہلاک کردیا۔ آئی ڈی ایف کے مطابق بڑی تعداد میں فوجیوں کو آتے دیکھ کر حماس کے جنگجو گھبرا گئے۔ اس دوران 70 سے زائد جنگجو اسلحہ لے کر اسپتال سے باہر نکلے۔ انہوں نے ہتھیار ڈال دیے۔ بعد ازاں انہیں پوچھ گچھ کے لیے انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے یونٹ 504 بھیج دیا گیا۔

آئی ڈی ایف نے کہا ہے کہ اس دوران اسے جنگجو تنظیم حزب اللہ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ حزب اللہ نے پانچ راکٹ فائر کئے۔ ان میں سے ایک راکٹ لبنان سے داغا گیا۔ وہ اب تک سینکڑوں راکٹ اور میزائل داغ چکا ہے۔ سیکورٹی فورسز اسے منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ ٹائمز آف اسرائیل نے اس جنگ پر امریکہ کی تشویش پر ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیون نے جمعرات کو اسرائیل میں اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ سلیون نے تل ابیب میں اسرائیلی حکام کے ساتھ بائیڈن انتظامیہ کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاؤس چاہتا ہے کہ اسرائیلی دفاعی افواج غزہ میں جنگ چند ہفتوں میں ختم کر دیں۔ تاہم، اسرائیلی رہنماوں نے اپنے عہد کا اعادہ کیا کہ آئی ڈی ایف غزہ کی پٹی میں اس وقت تک فوجی کارروائیاں جاری رکھے گا جب تک دہشت گرد گروہ کو شکست نہیں دی جاتی۔

ہندوستھان سماچار

/شہزاد

You Might Also Like

براہموس کے معمار الیگزینڈر لیونوف کی وفات، ہند-روس میزائل جدت اور دفاعی تعاون کے ایک دور کا اختتام
نیپال میں اولی اور دیوبا سمیت درجن بھر رہنماوں کے پاسپورٹ معطل، اعلیٰ رہنماوں پر نگرانی بڑھی
سلامتی کونسل نے اسرائیل فلسطین جنگ میں طویل وقفے کا مطالبہ کیا
جنوبی کوریا کے صدر ییول کی باضابطہ گرفتاری پر عدالت کا فیصلہ آج رات تک ممکن | BulletsIn
غزہ پٹی میں گرج رہے ہیں ٹینک، اسرائیل اور حماس کے درمیان شدید لڑائی

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article خام تیل 77 ڈالر فی بیرل کے قریب، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
Next Article محکمہ اعلیٰ تعلیم نے ڈگری کالجوں میں سرکاری تعطیلات کے حکم نامے کی تردید کی
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?