چنڈی گڑھ، 5 نومبر (ہ س)۔ پنجاب کے صنعتی شہر لدھیانہ کے علاقے ہربنس پورہ میں ایک ہوزری فیکٹری میں ہفتہ کی نصف شب کے بعد آگ لگ گئی۔ اس حادثے میں ایک شخص کی موت ہو گئی اور دو دیگر بری طرح جھلس گئے۔
یہ فیکٹری موہن لال دھیری کے گھر کے گراؤنڈ فلور پر چلتی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے فیکٹری مالک کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار//سلام
