نئی دہلی ،
ای ڈی نے جمعہ کو دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں دہلی کی راو¿س ایونیو کورٹ میں چھٹی ضمنی چارج شیٹ داخل کی۔ بی آر ایس لیڈر کویتا کو چارج شیٹ میں ملزم بنایا گیا ہے۔ خصوصی جج کاویری باویجا اس چارج شیٹ پر 13 مئی کو غور کریں گی۔ای ڈی نے کویتا پر پی ایم ایل اے ایکٹ کی دفعہ 45 اور 44 (1) کے تحت فرد جرم عائد کی ہے۔ ای ڈی کی طرف سے داخل کی گئی یہ چھٹی ضمنی چارج شیٹ ہے یعنی اب تک کل سات چارج شیٹ ہیں۔ اس معاملے میں اب تک 18 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال ، سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا ، عام آدمی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سنجے سنگھ ، بی آر ایس لیڈر کے کویتا شامل ہیں۔
ای ڈی کے مطابق، اس معاملے میں ساو¿تھ گروپ نے 100 کروڑ روپے کی رشوت دی تھی، جس میں سے 45 کروڑ روپے عام آدمی پارٹی نے 2022 کے گوا اسمبلی انتخابات کے لیے استعمال کیے تھے۔ کویتا شراب کے تاجروں کی لابی ساو¿تھ گروپ سے وابستہ تھیں۔ ای ڈی نے کویتا کو پوچھ گچھ کے لیے دو سمن بھیجے تھے ، لیکن کویتا نے اسے نظر انداز کر دیا۔ اس کے بعد اسے چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا گیا۔ ای ڈی نے کویتا کو 15 مارچ کو حیدرآباد میں چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھا۔ای ڈی کے مطابق، 33 فیصد منافع انڈو اسپرٹ کے ذریعے کویتا کو پہنچا۔ سی بی آئی کے مطابق کویتا دہلی ایکسائز اسکام کیس کی سازش میں بھی شامل تھی۔ سی بی آئی نے اس معاملے میں 17 اگست 2022 کو ایف آئی آر درج کی تھی۔ سی بی آئی کے بعد ای ڈی نے 22 اگست 2022 کو کیس درج کیا تھا۔
