رامبن میں گاڑی پتھر کی زد میں آئی، تین مسافر زخمی
جموں، 2 جنوری (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع رامبن میں منگل کو ایک لنک روڈ پر پہاڑی سے گرے پتھر کی زد میں ایک گاڑی آ گئی ،جس کے نتیجے میں تین مسافر زخمی ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ مسافر ٹیکسی ہلا دندراٹھ گاؤں سے رامبن جا رہی تھی۔
اس دوران پہاڑی سے نیچے گرنے والے بھاری پتھروں کی زد میں آ گئی۔ اس واقعہ میں گاڑی میں سوار تین مسافر زخمی ہوگئے جنہیں علاج کے لیے ضلع اسپتال رامبن منتقل کیا گیا۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
