پٹنہ،یکم نومبر(ہ س)۔
بہار میں اساتذہ تقرری میں گھوٹالہ کے الزام پروزیراعلیٰ نتیش کمارنے کہا کہ اساتذہ تقرری مکمل طور پرشفاف طریقے سے کی گئی ہے۔ کہیں کوئی گڑبڑی نہیں ہوئی ہے۔ جب وزیراعلیٰ سے پوچھا گیا کہ بی جے پی اور اپوزیشن جماعتیں اساتذہ تقرری پر سوال اٹھا رہی ہیں۔ اس پر انہوں نے کہا کہ اپوزیشن ایسی ہی فضول باتیں کرتی رہتی ہے۔
نتیش کمار گزشتہ کئی دنوں سے میڈیا سے دوری بنائے ہوئے تھے ، لیکن آج انہوں نے صحافیوں سے کھل کر بات کی اور مرکزی حکومت پر حملہ کیا۔ نتیش کمار نے کہا کہ ہم لوگ میڈیا سے ناراض نہیں ہیں۔ ہم آپ لوگوں کو دیکھ کر خوش ہیں۔ ساتھ ہی نتیش نے بی پی ایس سی اساتذہ تقرری کو لے کر اپوزیشن کے سوالوں کا تیکھا جواب دیا۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار کل گاندھی میدان میں اساتذہ کو تقرری نامہ دیں گے۔ اساتذہ کی بحالی میں الزامات اور جوابی الزامات کا دور جاری ہے۔ بی جے پی کی طرف سے اساتذہ بحالی پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ بی جے پی حکومت پر اساتذہ بحالی کے لیے پیسے لینے کا الزام لگا رہی ہے۔ اس سوال کے بارے میں نتیش کمار نے کہا کہ بڑے پیمانے پر منظم کرکے اساتذہ کو تقرری نامہ دیے جائیں گے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/محمد
