جموں، یکم جنوری (ہ س)۔
گزشتہ چار دنوں سے پورے کٹھوعہ شہر پر دھند کی چادر چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے لوگ گزشتہ چار دنوں سے سورج دیوتا کا دیدار بھی نہیں کر سکے۔دھند کی وجہ سے کٹھوعہ ضلع میں سردی بڑھ گئی ہے۔ نئے سال کے پہلے دن صبح سے شام تک دھند کے باعث گاڑیوں کے پہیے رک گئے۔ شہر میں دھند کے باعث گاڑیاں معمول سے بہت سست رفتار میں چلتی نظر آئیں۔ڈرائیوروں کو دھند کی وجہ سے دِن کو ہی گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس آن کرنی پڑی۔
ضلع میں کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ 10 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ ساتھ ہی سردی کی وجہ سے مزدور طبقہ کام پر نہیں جا پا رہا ہے۔ دیہی علاقوں میں بھی سردی زیادہ محسوس کی جارہی ہے۔وہیں اگلے ہفتے تک یہی موسمی صورتحال برقرار رہنے کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ سردی کے ساتھ دھند نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ دھند کے باعث صبح سویرے لوگوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہو رہا ہے۔
سڑک پر دھند کے باعث گاڑیوں کی رفتار بھی سست رہی۔ دن بھر لوگ مختلف مقامات پر آگ جلا کر سردی سے بچاؤ کے اقدامات کرتے نظر آئے۔
اصغر/ہندوستھان سماچار/محمد
