گوہاٹی ، 17 نومبر (ہ س)۔ کامکھیا مندر کے احاطے میں کل دیر راتلگی آگ میں کئی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ پولیس نے آج بتایا کہ آگ وی آئی پی پارکنگ کے قریب لگی۔ آگ لگنے کی وجہ کے بارے میں ابھی تک معلومات نہیں مل سکی ہیں۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ہو گی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملنے پر پہنچی فائر بریگیڈ نے تاہم آگ پر قابو پالیا۔ تب تک کئی دکانیں جل چکی تھیں۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار
