نوادہ ،11 نومبر(ہ س)۔ نوادہ ڈ ویزنل جیل میں ہفتہ کے روزضلع مجسٹریٹ آسوتوش کمارورما اورایس پی امبریش راہل کی قیادت میں چھاپہ ماری کی گئی۔ اس دو گھنٹے کی چھاپہ ماری میں پولیس نے جیل کے چپے چپے کی تلاشی لی ہے۔ وہیں پولیس نے چھاپہ ماری کے د وران کوئی بھی قابل اعتراض اشیاء برآمد نہیں ہوئی۔
اس چھاپہ ماری میں بڑی تعداد میں پولیس جوان شامل تھے۔ تمام جوانوں نے مل کر جیل کے ہر وارڈ اور بیت الخلاء کی مکمل تلاشی لی۔ چھاپہ ماری کے دوران جوانوں نے جیل کے اندر تمام وارڈوں کی تلاشی لی ،حالانکہ کسی قسم کی کوئی قابل اعتراض اشیاء برآمد نہیں ہوئیں۔ اس چھاپہ ماری کے دوران ڈویزنل جیل میں قیدیوں میں خوف و ہراس کی صورتحال پیدا ہوگئی۔
تقریباً دو گھنٹے تک جاری رہنے والے چھاپہ ماری میں جیل کے ہر کونے ۔ کونے کی تلاشی لی گئی۔ جیل کے کسی کونے کو بھی نہیں بخشا گیا۔ اس چھاپہ ماری کے دوران ڈی ایم اور ایس پی کے علاوہ ڈی سی سی دیپک کمار مشرا، ایس ڈی او اکھلیش کمار، ڈی ایس پی وجے کمار ، جیل سپرنٹنڈنٹ اجیت کماراوربڑی تعداد میں پولیس افسران بھی ٹیم میں شامل تھے۔
اس وقت نوادہ کی ڈویزنل جیل میں 1084 قیدی بند ہیں جن میں مردوں کی تعداد 1040 ہے جبکہ خواتین کی تعداد 44 ہے ۔ جیل میں 4 سال کی عمر کے 6 بچے بھی قید ہیں۔ ڈی ایم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کو بہتر انتظامات کے لیے کئی ہدایات دیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ہیڈکوارٹر کی ہدایت پر ڈی ایم-ایس پی کی قیادت میں یہ چھاپہ ماری کی گئی ۔
نوادہ کے ایس پی امریش راہل نے کہا کہ یہ چھاپہ ماری ریاستی ہیڈکوارٹر کے حکم پر کی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
