رانچی، 19 دسمبر (ہ س)۔ ضلع کے مانڈر تھانہ علاقہ میں پیر کی دیر رات زیر تعمیر ملٹوٹی پل سے گرنے کی وجہ سے بائک پر سوار دو نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ لوگوں کو اس واقعہ کا علم منگل کی صبح اس وقت ہوا جب انہوں نے موقع پر نوجوان کی لاشیں اور حادثے کا شکار موٹر سائیکل دیکھی۔
بتایا جاتا ہے کہ اندھیرے اور تیز رفتاری کے باعث مانڈر سے رانچی کی طرف جانے والے موٹر سائیکل پر سوار دو افراد موٹر سائیکل سمیت پل کے نیچے جا گرے جس کی وجہ سے موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی اور دونوں موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ موٹر سائیکل کا نمبرجے ایچ01ایف ایف 7103 ہے ۔خبر لکھے جانے تک لاشوں کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ پولیس ان دونوں کی شناخت میں مصروف ہے۔
ہندوستھان سماچار
