جموں ،28 نومبر (ہ س)،سابق وزیر اور سینئر بی جے پی لیڈر چندر پرکاش گنگا نے نریندر مودی کی قیادت میں مرکز کی بی جے پی حکومت کی پالیسیوں اور پروگراموں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 اور 35 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر کی ہمہ جہت ترقی ہوئی ہے۔بڑی برہمنہ میں بھارت وکست سنکلپ یاترا کی آمد پر ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں خاص طور پر پسماندہ اور دور دراز علاقوں میں نمایاں تبدیلی آئی ہے جسے ماضی کی حکومتوں نے نظر انداز کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت نے لوگوں کی بہتری کے لیے صحت، تعلیم اور دیگر ہنگامی خدمات پر خصوصی توجہ دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن علاقوں کو اب تک پچھلی حکومتوں نے نظر انداز کیا تھا انہیں مودی حکومت نے ترقی میں ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی جماعتیں جموں و کشمیر میں سات میڈیکل کالجوں اور یو ٹی میں دو ایمس کی تعمیر کے ساتھ ترقیاتی عروج کو دیکھ کر مایوسی کا شکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی بھی خواب میں نہیں سوچ سکتا تھا کہ وجے پور میں ایمس ہوگا لیکن یہ سب مودی حکومت کی وجہ سے ممکن ہوا۔ گنگا نے کہا کہ دہلی سے ماتا ویشنو دیوی تک ایکسپریس وے کوریڈور، فلائی اوور، قومی شاہراہوں کی تعمیر، پلوں اور سرنگوں، میگا پاور پروجیکٹس، آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم، ماس کمیونیکیشن انسٹی ٹیوٹ کا قیام، اس کے علاوہ آیوشمان بھارت، اٹل پنشن یوجنا، جیسی کئی فلاحی اسکیموں کو شروع کیا ہے ۔
اصغر/ہندوستھان سماچار
/سلام
