مشرقی چمپارن،22 اکتوبر(ہ س)۔ ضلع کے پہاڑ پورتھانہ علاقے میں دیررات دو نوجوانوں کو زخمی کرکے موبائل فون چھیننے کے الزام میں پانچ بدمعاشوں کوگرفتارکیا گیا۔ گرفتاربدمعاشوں کے پاس سے راہگیروں سے چھینے گئے موبائل فون اورواقعے میں استعمال ہونے والا چاقو اورخون آلود کپڑا برآمد کرلیا گیا ہے۔
اریراج ڈی ایس پی رنجن کمارنے بتایا کہ دیررات اطلاع ملی تھی کہ گھیوادھر سے کمل پپرا جانے والی سڑک پر دیررات کمل پپرا گاؤں کے دو نوجوان منجیت کماراورراج کمارکوآ ٹھ بدمعاشوں نے گھیر لیا۔بدمعاشوںنے ان پر چاقو سے حملہ کر کے زخمی کردیا۔ مندرجہ بالا معلومات کی روشنی میں میری قیادت میں مسلح افواج کی ایک ٹیم نے پہاڑ پورکے ایس ایچ اوامبیش کمار اوردیگرپولیس افسران کے ساتھ فوری کارروائی کرتے ہوئے گھیرا بندی کرکے پانچ بدمعاشوں کو گرفتارکرلیا۔
گرفتار بدمعاشوں میں پہاڑ پور تھانہ علاقہ کے بٹرولیا گاؤں رہائشی روی تیواری، مدن کمار،رنجن رام کے علاوہ دو نوجوان شامل ہیں۔اس معاملے میں پہاڑ پور تھانہ میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کی جارہی ہے۔
ہندوستھان سماچار/ افضل/سلام
