بنگال کا درجہ حرارت کم ہونے کے بجائے بڑھنے لگا، سردی برقرار
کولکاتا، 22 دسمبر (ہ س)۔ سال کے آخری مہینے کے آخر میں جہاں ایک طرف پورے ملک میں سردی بڑھ رہی ہے وہیں دوسری طرف مغربی بنگال میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ شروع ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے علاقائی ہیڈکوارٹر علی پور کے ذریعہ جمعہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 15.9 ڈگری سیلسیس درج ہوا ہے جو کہ معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ اس کے علاوہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 24.4 ڈگری سیلسیس ہے۔ حالانکہ کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافے کے باوجود سردی کم نہیں ہوئی ہے۔
کولکاتا کے علاوہ ہاوڑہ، ہگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی میدنی پور، پورلیا، بنکورا، مرشد آباد، جھارگرام، مالدہ اضلاع میں درجہ حرارت 10 سے 13 ڈگری سیلسیس کے درمیان ہے، جس کی وجہ سے شدید سردی ہے۔ تاہم شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس سے نیچے ہے، جس کی وجہ سے وہاں سردی زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اگلے ہفتے سے درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی جا سکتی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
