بنگال میں بھی کورونا کی دستک، تین مریضوں میں انفیکشن کی تصدیق
کولکاتا، 22 دسمبر (ہ س)۔ صرف ایک دن پہلے ریاستی محکمہ صحت نے دعویٰ کیا تھا کہ بنگال میں ایک بھی کورونا مریض نہیں ہے۔ دریں اثناء جمعرات کو ریاست کے تین مختلف اسپتالوں میں تین افراد کے کورونا سے متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاستی محکمہ صحت کے ایک افسر نے جمعہ کو اس کی جانکاری دی۔
انہوں نے بتایا کہ ان میں سے دو لوگ کولکاتا کے رہائشی ہیں جبکہ تیسرا چھ ماہ کا بچہ ہے جو حال ہی میں بہار سے واپس آیا ہے۔ انہیں کولکاتا میڈیکل کالج اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ باقی دو افراد مختلف نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تینوں کے نمونے لیکر بھیجے گئے ہیں تاکہ کورونا کے نئے ویرینٹ جے این-1 سے انفیکشن کی تصدیق ہو سکے۔ اسے کلیانی کے انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی میں جانچ کے لیے بھیجا گیا ہے۔ بچوں کے علاوہ متاثرہ دو افراد مرد ہیں۔
ریاستی محکمہ صحت کے اہلکار نے کہا کہ اس کا نمونہ جانچ کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ نئے قسم کے انفیکشن کی تصدیق ہو سکے۔ اس کے خاندان کے افراد کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے اور جو لوگ اس کے رابطے میں آئے ہیں ان کی بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ انفیکشن زیادہ نہ پھیلے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی احتیاطی تدابیر اختیار کی جا رہی ہیں۔ مذکورہ افسر نے کہا کہ ملک کے دیگر حصوں میں انفیکشن میں اضافے کے بعد بنگال میں بھی چوکسی بڑھ گئی ہے اور اسپتالوں کو تیار رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
