بنگال میں شدید سردی شروع، درجہ حرارت میں گراوٹ جاری
کولکاتا، 12 دسمبر (ہ س)۔ اب میٹروپولیٹن کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں شدید سردی پڑنے لگی ہے۔ منگل کو محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کولکاتا میں کم سے کم درجہ حرارت 15.7 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24.7 ڈگری سیلسیس درج ہوا جو کہ معمول سے تین ڈگری کم ہے۔ اس کی وجہ سے ریاست کے دیگر اضلاع میں بھی سردی بڑھ گئی ہے۔
کولکاتا کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں بشمول ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، پورولیا، بانکوڑا میں درجہ حرارت 10 سے 12 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا، جس کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے۔ تاہم شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں درجہ حرارت مسلسل کم ہو رہا ہے۔ اس کی وجہ سے وہاں پہلے سے ہی شدید سردی پڑرہی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے تک ریاست میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
