موڈاسا، 10 دسمبر (ہ س)۔ گجرات کے ارولی ضلع کے دھنسورا کے امباسر گاوں کے قریب ہفتہ کی دیر رات سڑک حادثے میں تین نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ حادثہ ڈمپر اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے بعد ڈمپر ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ تینوں نوجوان امباسر گاوں کے بتائے جاتے ہیں۔ دھنسورا پولیس نے ڈمپر کو قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا ہے۔
پولس کے مطابق تینوں نوجوان دیپک سولنکی، اجے پرمار اور سدھراج سولنکی دیر رات قریبی روزڈ پٹرول پمپ پر ڈیزل لینے گئے تھے۔ وہاں سے واپسی کے دوران ڈمپر نے ان کی بائک کو ٹکر مار دی۔ تینوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔
ہندوستھان سماچار//سلام
