بنگال میں درجہ حرارت میں معمولی اضافہ، سردی بھی برقرار
کولکاتا، 26 نومبر (ہ س)۔ میٹروپولیٹن کولکاتا سمیت ریاست کے دیگر حصوں میں موسم میں عجیب و غریب انداز میں تبدیلی ہورہی ہے۔ ایک طرف، پوری ریاست شام سے طلوع آفتاب تک گھنے کوہرے کی چادر میں ڈھک رہی ہے۔ جس کی وجہ سے سردی بھی لگ رہی ہے۔
دوسری جانب درجہ حرارت میں معمولی اضافہ شروع ہوگیا ہے۔ اتوار کو کم سے کم درجہ حرارت 19.4 ڈگری سیلسیس درج ہوا جو معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت بھی 28.8 ڈگری سیلسیس ہے۔ جمعہ کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سیلسیس کے آس پاس تھا۔ کولکاتا کے علاوہ ریاست کے دیگر حصوں بشمول ہاوڑہ، ہوگلی، شمالی اور جنوبی 24 پرگنہ، مشرقی اور مغربی مدنا پور، پرولیا، بانکوڑہ میں درجہ حرارت میں معمولی اتار چڑھاو جاری ہے۔
تاہم پوری ریاست میں سردی شروع ہوگئی ہے۔ شمالی بنگال کے علی پور دوار، کوچ بہار، جلپائی گوڑی، دارجلنگ اور کلمپونگ میں درجہ حرارت پہلے سے ہی معمول سے کم ہے اور سردی محسوس ہورہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
