سلکیارا سرنگ میں آج شروع ہوسکتی ہے ورٹیکل ڈرلنگ، تیار کی جارہی ہے حفاظتی چھتری
اترکاشی، 26 نومبر (ہ س)۔ اتراکھنڈ کے اترکاشی ضلع میں زیر تعمیر سلکیارا سرنگ میں 12 نومبر سے پھنسے 41 مزدوروں کو بچانے کے لیے آپریشن جاری ہے۔ اب ٹنل کے اندر ریسکیو آپریشن ٹیم کے ارکان کے لیے حفاظتی چھتری بنائی جا رہی ہے۔ ورٹیکل ڈرلنگ کا کام آج (اتوار) سے شروع کیا جا سکتا ہے۔
یہ مہم سرنگ کے بین الاقوامی ماہر ارنولڈ ڈکس کی نگرانی میں جاری ہے۔ ڈکس نے کل کہا تھا کہ جس آگر مشین سے ڈرلنگ کی جا رہی تھی وہ ٹوٹ گئی تھی۔ اب ریسکیو ٹیمیں ورٹیکل اور ہینڈ ڈرلنگ سمیت دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ چار دھام یاترا کے راستے پر بن رہی اس سرنگ کا ایک حصہ 12 نومبر کو منہدم ہوگیا تھا جس کی وجہ سے اس میں کام کرنے والے 41 مزدور پھنس گئے۔ اس کے بعد سے مختلف ایجنسیاں انہیں نکالنے کے لیے جنگی بنیادوں پر امدادی کارروائیاں کر رہی ہیں۔ دریں اثنا بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) سرنگ کے اوپری حصے تک 1.5 کلومیٹر لمبی سڑک پہلے ہی بنا چکی ہے کیونکہ ورٹیکل ڈرلنگ کچھ عرصے سے زیر غور ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
