پٹنہ، 23 اکتوبر(ہ س)۔
بہار میں شراب پربندی کے باوجود شراب کی اسمگلنگ جاری ہے۔ سہرسہ میں محکمہ ایکسائز کی ٹیم شراب بندی کے قانون کو سختی سے نافذ کرنے کے لیے مسلسل چھاپہ ماری کر رہی ہے۔ تاجر پکڑے جانے کے باوجود شراب کا ناجائز کاروبار زوروں پر جاری ہے۔ اس سلسلے میں سہرسہ ایکسائز پولیس کی ٹیم نے ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں سے کل 13 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
گرفتار ہونے والوں میں5 شراب اسمگلر اور 8 شراب استعمال کرنے والے شامل ہیں۔ ان تمام اسمگلروں سے کثیر مقدار میں ملکی اور غیر ملکی شراب برآمد ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ شراب سے لدی ایک ٹاٹا انڈیگو کار بھی ضبط کی گئی ہے۔ قانونی کارروائی کرتے ہوئے تمام کو مزید کارروائی کے لیے عدالت بھیج دیا گیا ہے۔
ایکسائز سپرنٹنڈنٹ راج کشور سنگھ کے مطابق دسہرہ کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ کی ہدایت پر چھاپہ ماری کے دوران شہر کے اتیتھی ہوٹل کے قریب ایک ٹاٹا انڈیگو کار مشتبہ حالت میں ملی۔اس کی جانچ کرنے کے بعد اس میں سے تین شخص پکڑے گئے۔ اس کے علاوہ گاڑی سے غیر ملکی شراب کے 14 کارٹون اور بیئر کے 9 کارٹون ضبط کیے گئے۔ کل شام سے لے کرآج تک دو دیسی شراب بیچنے والے اور8 پینے والے پکڑے گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار/ افضل
/عطاءاللہ
