• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > Regional > ایم سی ڈی کی آپ حکومت کا بڑا فیصلہ، کسی بھی دیہی رہائشی علاقے سے ہاوس ٹیکس نہیں لیا جائے گا: ڈاکٹر شیلی اوبرائے
Regional

ایم سی ڈی کی آپ حکومت کا بڑا فیصلہ، کسی بھی دیہی رہائشی علاقے سے ہاوس ٹیکس نہیں لیا جائے گا: ڈاکٹر شیلی اوبرائے

CliQ INDIA
Last updated: December 3, 2023 7:30 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

نئی دہلی، 2 دسمبر(ہ س )۔

دہلی میونسپل کارپوریشن کی عام آدمی پارٹی حکومت نے ایک بڑا فیصلہ لیا ہے۔ بی جے پی کے فیصلے کو پلٹتے ہوئے ہدایات دی گئی ہیں کہ کسی بھی دیہی رہائشی علاقوں میں ہاوس ٹیکس نوٹس نہیں بھیجے جائیں گے۔ اس کے علاوہ آئندہ کبھی بھی ان سے ہاوس ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے کہا کہ اب سے ایم سی ڈی دہلی کے کسی بھی دیہی رہائشی علاقے سے ہاوس ٹیکس وصول نہیں کرے گا۔ ایم سی ڈی میں بی جے پی کے 15 سال کے دور حکومت میں ہاوس ٹیکس نوٹس بھیج کر عوام کو بہت پریشان کیا گیا۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ہدایت کے مطابق کچھ دن پہلے ہم نے دہلی کے دیہی علاقوں کے سربراہوں سے بات چیت کی۔ اس کے بعد گزشتہ روز تمام ہاوس ٹیکس حکام کے ساتھ اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا اور ٹیکس وصولی نہ کرنے کی ہدایات دی گئیں۔ پہلے کی طرح MCD کے تمام نوٹیفائیڈ کمرشل علاقوں سے ہاوس ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ دوسری جانب ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے کہا کہ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں ایم سی ڈی نے ہاوس ٹیکس جمع نہ کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔دہلی کی میئر ڈاکٹر شیلی اوبرائے اور ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے ہفتہ کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک اہم پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ڈاکٹر شیلی اوبرائے نے کہا کہ عام آدمی پارٹی ہمیشہ عوام کے مفاد میں کام کرتی رہی ہے۔ اب کام کی سیاست کی اس مہم کو آگے بڑھاتے ہوئے اس میں ایک نئی کڑی شامل ہو گئی ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی پچھلے 15 سال تک قائم رہی۔ اور اس دوران دہلی کے تمام دیہی علاقوں کے لوگوں کو رہائشی مکانات پر ہاوس ٹیکس کے نوٹس بھیج کر پریشان کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چند روز قبل ہی ہم نے ان دیہی علاقوں کے سربراہان سے بات چیت کی تھی اور کل ہی تمام ہاوس ٹیکس کی ادائیگیاں کر دی گئی تھیں۔افسران کے ساتھ اعلیٰ سطحی میٹنگ ہوئی۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی ہدایات کے مطابق، اب ایم سی ڈی دہلی کے تمام دیہی اور رہائشی علاقوں سے ہاوس ٹیکس وصول نہیں کرے گا اور نہ ہی اس کے لیے نوٹس بھیجے گا۔ ایم سی ڈی کے تمام نوٹیفائیڈ کمرشل علاقوں سے پراپرٹی ٹیکس پہلے کی طرح ہی ہوگا۔ ڈپٹی میئر آل محمد اقبال نے کہا کہ دہلی کی تمام 70 اسمبلیوں میں جہاں بھی دیہی علاقے ہیں، چاہے وہ لال ڈورا ہو یا توسیعی لال ڈورا، وہاں سے ہاوس ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ وزیر اعلی اروند کیجریوال کی قیادت میں ہاوس ٹیکس محکمہ کے افسران کے ساتھ میٹنگ ہوئی۔فیصلہ ہو گیا۔ پریس کانفرنس میں موجود 360 گاوں کے سربراہ چودھری سریندر سولنکی نے کہا کہ کل ہم نے دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے ساتھ میٹنگ کی۔ اس میں انہوں نے واضح پیغام دیا ہے کہ دہلی کے تمام دیہی علاقوں میں کوئی ہاوس ٹیکس نہیں ہوگا۔ ایم سی ڈی کی طرف سے مطلع کردہ 2138 سڑکیں ہیں،وہاں تجارتی سامان پر ٹیکس ادا کیا جائے گا، لیکن اگر کوئی دیہاتی چھوٹا روزگار کر رہا ہے تو اس سے ہاوس ٹیکس نہیں لیا جائے گا۔ ہم نے یہ فیصلہ پیر گڑھی کی پنچایت میں بھی لیا تھا۔ ہم خوش ہیں کہ ہماری آواز سنی گئی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے پاس جو بھی دیگر مسائل ہیں جلد از جلد سنا جائے گا۔ اس موقع پرپردھان چودھری نریش، پردھان سریش، پردھان وجیندر پہلوان، پردھان آزاد شوکین موجود رہے۔

ہندوستھان سماچار/عطاءاللہ

You Might Also Like

جموں و کشمیر اور لداخ میں درجہ حرارت میں نمایاں بہتری ریکارڈ کی گئی
بہار کے ریٹائرڈ صحافیوں کو اب 15000 روپے پنشن ملے گا، نتیش حکومت کا بڑا فیصلہ
کشتواڑ کے درابشالہ میں سرکاری اراضی پر تجاوزات کو مسمار کیا گیا
حیدرآباد میں 28 اکتوبرکوخصوصی پاسپورٹ مہم
سردی اور دھند کے باعث معمولات زندگی درہم برہم

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article آئی جی آئی ایئرپورٹ پر دھند کے باعث کئی پروازوں کا روٹ ڈائیورٹ ، مسافر پریشان
Next Article ممبئی کے گرگاوں میں چار منزلہ عمارت میں لگی آگ، دو افراد ہلاک
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?