حیدرآباد میں 28 اکتوبرکوخصوصی پاسپورٹ مہم
حیدرآباد، 24 اکتوبر (ہ س)۔ ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کے تحت پاسپورٹ سیوا کیندراس اور پوسٹ آفس پاسپورٹ سیوا کیندراپر28 اکٹوبرہفتہ کو پاسپورٹ درخواستوں کی وصولی کی خصوصی مہم ہوگی۔ آر پی او حیدرآباد داسری بالیا نے کہاکہ جملہ تعداد کے اپوائنٹمنٹس پاسپورٹ سیوا پورٹل میں جاری ہوں گے۔ خواہشمند درخواست گذار (نئے / ری شیڈیولنگ دونوں) کو مشورہ دیا گیا کہ وہ استفادہ کریں۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
