• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > ملک کے امن اور ہم آہنگی کی حفاظت کی جانی چاہئے،سی اے اے کے ذریعے آگ سے مت کھیلیں: ای ٹی محمد بشیر
National

ملک کے امن اور ہم آہنگی کی حفاظت کی جانی چاہئے،سی اے اے کے ذریعے آگ سے مت کھیلیں: ای ٹی محمد بشیر

CliQ INDIA
Last updated: February 6, 2024 10:39 am
CliQ INDIA
Share
4 Min Read
SHARE

نئی دہلی،05فروری(ہ س)۔

انڈین یونین مسلم لیگ(آئی یو ایم ایل ) کے نیشنل آرگنائزنگ سکریٹری اور حلقہ پنانی سے ممبر پارلیمنٹ ای ٹی محمد بشیر نے 2فروری2024 کو لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے امن اور ہم آہنگی کی حفاظت کی جانی چاہئے اور حکومت کوشہریت ترمیمی قانون سی اے اے کے ذریعے آگ سے نہیں کھیلنا چاہئے۔اس سلسلے میں انہوں نے مزید کہا کہ عزت مآب صدر نے اپنی تقریر میں کہا کہ نئی پارلیمنٹ میں تعمیری بات چیت اور پالیسیاں ہوں گی۔ ان کی یہ بات خوش آئند ہے، لیکن اصل میں کیا ہو رہا ہے؟ یہاں منتخب نمائندوں کو فریب دیا جارہا ہے۔اس حکومت کو تنقید سے نفرت ہے۔وہ تنقید کرنے والوں کی آواز کو دباتا ہے۔ ان کے خلاف فوجداری مقدمات بھی درج ہیں۔ یہ ایک بری چیز ہے۔ تنقید کی اجازت ہونی چاہیے۔ تنقید کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا خوش آئند نہیں ہے۔آزادی کے 75 سال گزرنے کے بعد بھی اقلیتیں بالخصوص مسلمانوں کو ناقابل برداشت اذیت کا سامنا ہے۔ اقلیتوں کے خلاف ایسی کارروائیاں ہو رہی ہیں جو ہندوستان کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوئیں۔ حکومت ان غلطیوں کو درست کرے۔نوجوان، خواتین، کسان اور غریب اور نچلی سطح کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔ آپ صنعت کار ، کارپوریٹس کی فلاح و بہبود پر مرکوز ہیں۔ آپ جو کہتے ہیں سب کاساتھ ، سب کا وکاس، سب کا وشواس،سب کا پریاس، آپ ان سب کے برعکس کررہے ہیں۔

اس بات پر فخر کرتے ہوئے کہ آپ کے دور میں ایک نئی پارلیمنٹ بنائی گئی ہے، آپ کو جمہوریت کے ستون جیسے پارلیمنٹ، ایگزیکٹو، عدلیہ اور پریس کی اہمیت پر بھی توجہ دینی چاہیے۔ آزادی صحافت پر سوالیہ نشان ہے۔ حکمران کھلے ذہن سے کام کریں۔ہمارے آبا¶ اجداد نے تین سال محنت کی اور آئین تیار کیا۔ بدقسمتی سے اس آئین کو اب مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔ انہوں نے جو اچھے ادارے بنائے، قومی سطح کے تعلیمی ادارے تباہ ہو گئے ہیں۔بابری مسجد کے بعد اب گیان واپی مسجد کا مسئلہ اٹھایا گیا ہے۔ دہلی میں مہرالی میں ایک 800 سال پرانی قدیم مسجد کو حال ہی میں منہدم کر دیا گیا۔ اس طرح کے اقدامات سے ہندوستان کی ساکھ خراب ہوگی۔ ہماری قوم کی ہم آہنگی کی روایت کو برقرار رکھنا چاہیے۔بی جے پی کے کچھ لیڈر اور وزیر کہہ رہے ہیں کہ شہریت ترمیمی قانون اور یونیفارم سول کوڈ لایا جائے گا۔ میری آپ سے گزارش ہے کہ یہ کہہ کر آگ سے نہ کھیلیں۔ اس سے قبل جب شہریت ترمیمی قانون متعارف کرایا گیا تھا، ملک بھر میں شدید احتجاج ہوا تھا۔ اسے واپس لانے کی کوشش بڑی الجھن کا باعث بنے گی۔ حکومت کو لوگوں میں مثبت سوچ پیدا کرنی چاہیے۔ لیکن آپ نے آپس میں نفرت پھیلا دی۔ ہندو ہوں، مسلمان ہوں یا عیسائی، وہ اس ملک کے شہری ہیں۔ ہم یہیں پیدا ہوئے اور یہیں پلے بڑھے۔ شہریت ترمیمی قانون کی آڑ میں لوگوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف ناروا اقدامات نہ کریں۔ میں صرف مسلمانوں کی بات نہیں کر رہا ہوں۔ مسلمان بھی اس ملک کے شہری ہیں۔ انہوں نے ملک کی آزادی کے لیے جو کردار ادا کیا وہ بہت زیادہ تھا۔ انہوں نے ملک کی فلاح و بہبود کے لیے مختلف خدمات انجام دیں۔ یہ تکلیف دہ ہے کہ آج مسلمان ظلم کا شکار ہیں۔ اس کا خاتمہ ضروری ہے۔ ملک کے امن اور ہم آہنگی کو برقرار رکھا جانا چاہئے۔حکومت کو ان کو برقرار رکھنے کے لیے عزم کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔

 

You Might Also Like

دہلی حکومت تیز رفتار ریل پروجیکٹ کے لیے اپنے حصہ کا فنڈ دینے کے حکم کے مکمل نفاذ کو یقینی بنائے: سپریم کورٹ
بہار کو دیوالی اور چھٹھ سے پہلے سات نئی ٹرینوں کی سوغات، وزیر ریل اشونی وشنو نے کیا افتتاح
مدھیہ پردیش سمیت ملک بھر میں ٹرائیڈنٹ گروپ کے 30 سے زیادہ مقامات پر انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ کے چھاپے
پارلیمنٹ کا مختصر بجٹ اجلاس آج سے
بھارت نے امریکہ-ایران سیز فائر اور ابھرتی مغربی ایشیائی ریالیگمنٹ کے بعد متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسٹریٹجک رابطے کو مضبوط کیا

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article گلوبل مارکیٹ سے ملے- جلے اشارے، ایشیائی بازارو پر دباو
Next Article پرواز کے روانہ ہونے کے 24 گھنٹے بعد مسافر کا ذاتی ڈیٹا سسٹم سے ہٹا دیا جاتا ہے: وی کے سنگھ
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?