دہلی آرٹ ویک آج سے، جدید اور عصری آرٹ کا سنگم نظر آئے گا
نئی دہلی، یکم دسمبر (ہ س)۔ دہلی آرٹ ویک کا تیسرا ایڈیشن آج (جمعہ) سے قومی دارالحکومت دہلی میں شروع ہوگا۔ نیشنل میوزیم آف ماڈرن آرٹ، بیکانیر ہاؤس، کرن نادر میوزیم آف آرٹ اور الائنس فرانسیس ڈی دہلی سمیت 20 سے زیادہ ادارے اور آرٹ گیلریاں اس میں حصہ لیں گی۔
ہفتہ بھر جاری رہنے والے اس میلے کا مقصد نجی اور سرکاری آرٹ کے اداروں کو اکٹھا کرکے قومی دارالحکومت میں جدید اور عصری فن کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے۔ میلے کے دوران آرٹ گیلریوں اور اداروں کے پروگراموں کے علاوہ کتابوں کااجراء، مکالمے اور فلموں کی نمائش بھی ہوگی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
