جموں، 14 جولائی (ہ س)۔
صدرِ جمہوریہ ہند نے پیر کے روز گورنری سطح پر اہم تقرریوں کا اعلان کرتے ہوئے سینئر بی جے پی رہنما اور جموں و کشمیر کے سابق نائب وزیر اعلیٰ کویندر گپتا کو مرکز کے زیر انتظام علاقے لداخ کا نیا لیفٹیننٹ گورنر مقرر کیا ہے۔
راشٹرپتی بھون کی جانب سے جاری سرکاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ بریگیڈیئر (ڈاکٹر) بی ڈی مشرا (ریٹائرڈ) کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے، جس کے بعد کویندر گپتا کو یہ ذمے داری سونپی گئی ہے۔ وہ عنقریب لیہہ میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔
کویندر گپتا جموں کے متحرک سیاسی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں، اور اُن کی یہ تقرری لداخ جیسے حساس اور اسٹریٹیجک خطے میں سیاسی منظرنامے کو نئی سمت دینے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
اسی اعلامیہ میں صدرِ جمہوریہ نے دیگر اہم تقرریوں کا بھی اعلان کیا۔بیان کے مطابق یہ تمام تقرریاں اُن کی جانب سے متعلقہ عہدوں کا چارج سنبھالنے کی تاریخ سے مؤثر ہوں گی۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر
