امپھال، 22 جنوری (ہ س)۔ منی پور میں اسلحہ اور گولہ بارود مسلسل برآمد کئے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں منی پور پولیس، منی پور رائفلز، آسام رائفلز، بی ایس ایف اور بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی کارروائی میں بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
منی پور پولیس کی طرف سے آج دی گئی معلومات کے مطابق ریاست کے سیناپتی ضلع میں پہاڑی اور وادی اضلاع کے سرحدی اور حساس علاقوں میں سیکورٹی فورسز کی طرف سے تلاشی کارروائیاں اور علاقے کا غلبہ کیا گیا۔ آپریشن کے دوران ایک 7.62 ایس ایل آر بمعہ میگزین، ایک 5.56 انساس رائفل مع میگزین، دو پستول مع میگزین، 7.62 ایم ایم گولہ بارود کے 41 راونڈ سینا پتی ضلع سے برآمد ہوئے۔
ہندوستان-میانمار سرحد پر واقع مورہ اور دیگر قریبی اضلاع میں سیکورٹی فورسز چھاپے مار رہی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
