• English
  • Hindi
  • Punjabi
  • Marathi
  • German
  • Gujarati
  • Urdu
  • Telugu
  • Bengali
  • Kannada
  • Odia
  • Assamese
  • Nepali
  • Spanish
  • French
  • Japanese
  • Arabic
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
Notification
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Home
  • Noida
  • Breaking
  • National
    • New India
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
  • Noida
  • Breaking
  • National
  • International
  • Entertainment
  • Crime
  • Business
  • Sports
CliQ INDIA Sites > CliQ INDIA Urdu > National > چھتیس گڑھ انتخابات: ووٹر 12 متبادل تصویری دستاویزات دکھا کر بھی ووٹ ڈال سکیں گے
National

چھتیس گڑھ انتخابات: ووٹر 12 متبادل تصویری دستاویزات دکھا کر بھی ووٹ ڈال سکیں گے

CliQ INDIA
Last updated: November 15, 2023 6:30 pm
CliQ INDIA
Share
2 Min Read
SHARE

رائے پور، 15 نومبر (ہ س)۔ چیف الیکٹورل آفیسر رینا بابا صاحب کنگالے نے بتایا کہ چھتیس گڑھ اسمبلی الیکشن-2023 کے تحت الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے تمام ووٹروں کو انتخابی تصویری شناختی کارڈ جاری کیے گئے ہیں۔ کمیشن تمام ووٹرز سے توقع کرتا ہے کہ وہ پولنگ کے مقام پر ووٹ ڈالنے سے پہلے اپنی شناخت کو یقینی بنانے کے لیے کمیشن کی طرف سے جاری کردہ انتخابی تصویری شناختی کارڈ پیش کریں۔

چیف الیکٹورل آفیسر رینا بابا صاحب کنگالے نے کہا کہ اگر کوئی فوٹو شناختی ووٹر کارڈ دکھانے سے قاصر ہے تو الیکشن کمیشن آف انڈیا نے اس کے لیے 12 متبادل دستاویزات کی بھی اجازت دی ہے۔ وہ رائے دہندگان جو اپنا انتخابی تصویری شناختی کارڈ پیش کرنے کے قابل نہیں ہیں، وہ آدھار کارڈ، منریگا جاب کارڈ، ڈرائیونگ لائسنس، پین کارڈ، ہندوستانی پاسپورٹ، تصویر کے ساتھ پنشن دستاویز، مرکزی/ریاستی حکومت/پبلک انڈر ٹیکنگ/پبلک اکاونٹ لمیٹیڈ کمپنیوں کی طرف سے اپنے ملازمین کو جاری کردہ تصویر کے ساتھ سروس شناختی کارڈ، بینکوں/ ڈاکخانوں کی طرف سے جاری کردہ تصویر کے ساتھ پاس بک،این پی آر کے تحت آرجی آئی کے ذریعے جاری کردہا سمارٹ کارڈ، وزارت محنت کی اسکیم کے تحت جاری کردہ ہیلتھ انشورنس اسمارٹ کارڈ،ایم پی /ایم ایل اے/ایم ایل سی کو جاری کئے گئے سرکاری شناختی کارڈ اور حکومت ہند سماجی انصاف و اختیارات کی وزارت کی طرف سے معذور افراد کو جاری کردہ منفرد معذوری آئی ڈی (یو ڈی آئی ڈی ) کارڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ ووٹر ان دستاویزات میں سے کوئی بھی پیش کر کے ووٹ ڈال سکیں گے۔

بیرون ملک مقیم ووٹرز جو اپنے پاسپورٹ میں موجود تفصیلات کی بنیاد پر انتخابی فہرستوں میں رجسٹرڈ ہیں ان کی شناخت پولنگ اسٹیشن پر صرف ان کے اصل پاسپورٹ (اور کوئی شناختی دستاویز نہیں) کی بنیاد پر کی جائے گی۔

ہندوستھان سماچار

You Might Also Like

وزیراعظم نریندر مودی نے دہلی-دہرہ دون اقتصادی راہداری کا افتتاح کیا، رابطے اور ترقی میں اضافہ
فوج کی گاڑیوں پر حملے کے بعد پونچھ سیکٹر میں سیکورٹی میں اضافہ
نائب صدر جمہوریہ ہفتہ کو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے
(اپ ڈیٹ) این آئی اے نے سکھ فار جسٹس سے وابستہ مشتبہ افراد کے پنجاب اور ہریانہ کے مقامات پر چھاپے مارے۔
اترکاشی ٹنل میں ڈرلنگ مکمل، آخری پائپ ڈالا جا رہا ہے، چند گھنٹوں میں ریسکیو متوقع

Sign Up For Daily Newsletter

Be keep up! Get the latest breaking news delivered straight to your inbox.
[mc4wp_form]
By signing up, you agree to our Terms of Use and acknowledge the data practices in our Privacy Policy. You may unsubscribe at any time.
Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Telegram Copy Link Print
Share
What do you think?
Love0
Sad0
Happy0
Angry0
Wink0
Previous Article منی پور میں ایک عسکریت پسند اسلحہ سمیت گرفتار
Next Article یادوں کے دریچے سے: سچن تندولکر نے آج کے دن کراچی میں پاکستان کے خلاف اپنا بین الاقوامی ڈیبیو کیا تھا
Leave a Comment Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Stay Connected

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
- Advertisement -
Ad imageAd image

Latest News

بھارتی اسٹاک مارکیٹس روپے کے گرنے اور خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے درمیان سرخ رنگ میں کھل گئیں
Business
May 23, 2026
مرکز نے مہاراشٹر کے اقدام کے بعد کانگریس کے زیر انتظام ریاستوں کو ہوا بازی کے ایندھن پر وی اے ٹی کم کرنے پر زور دیا
National
May 23, 2026
سپریم کورٹ نے اقتصادی طور پر ترقی یافتہ او بی سی خاندانوں کے لئے ریزرویشن کے فوائد پر سوال اٹھائے
National
May 23, 2026
لکھنؤ سپر جائنٹس اور پنجاب کنگز نے آئی پی ایل 2026 کے مقابلے کی تیاری شروع کردی
Sports
May 23, 2026

//

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

We are rapidly growing digital news startup that is dedicated to providing reliable, unbiased, and real-time news to our audience.

Sign Up for Our Newsletter

Sign Up for Our Newsletter

Subscribe to our newsletter to get our newest articles instantly!

Follow US

Follow US

© 2026 cliQ India. All Rights Reserved.

CliQ INDIA Urdu
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?