نائب صدر جمہوریہ ہفتہ کو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے
نئی دہلی، 4 جنوری (ہ س)۔ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ ہفتہ کو ہماچل پردیش کا دورہ کریں گے۔ نائب صدر سکریٹریٹ نے منگل کو کہا کہ نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ 6 جنوری کو ہماچل پردیش کے ہمیر پور کا دورہ کریں گے۔
اپنے ایک روزہ دورے کے دوران نائب صدر جمہوریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (این آئی ٹی)، ہمیر پور جائیں گے، جہاں وہ ’’وکست بھارت 2024@ میں نوجوانوں کا کردار‘‘ کے موضوع پر طلبہ سے خطاب کریں گے۔ نائب صدر جمہوریہ ہماچل پردیش میں تعلیم تک رسائی بڑھانے کی پہل ’’ایک سے شریسٹھ‘‘ کے 500 ویں مرکز کے افتتاح کے موقع پر مہمان خصوصی بھی ہوں گے۔ اس موقع پر دھنکھڑ بچوں کے ساتھ مذاکرہ سیشن میں حصہ لیں گے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
