نئی دہلی، 18 دسمبر (ہ س)۔
بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ رام کرپال یادو نے کہا کہ اپوزیشن کو پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں خلل کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے۔
پیر کو پارلیمنٹ ہاو¿س کے احاطے میں ہندوستھان سماچار سے بات کرتے ہوئے یادو نے کہا کہ اس سے قبل بھی پارلیمنٹ میں سیکورٹی میں کوتاہی کے معاملات سامنے آئے ہیں۔ اس وقت بھی لوک سبھا اسپیکر نے معاملے کی جانچ کروائی تھی۔
یادو نے کہا کہ اپوزیشن بھی جانتی ہے کہ پارلیمنٹ کی حفاظت کی ذمہ داری لوک سبھا کی ہے اور لوک سبھا کے اسپیکر بھی اس معاملے کی جانچ کر رہے ہیں۔ اپوزیشن اس تحقیقات میں تعاون کرے اور ایوان کی کارروائی چلنے دے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن مطالبہ کر رہی ہے کہ وزیر داخلہ ایوان میں جواب دیں، یہ مطالبہ بنیادی طور پر اصول و ضوابط کے خلاف ہے۔ اپوزیشن کو یہ سمجھنا چاہیے۔
قابل ذکر ہے کہ بدھ کو لوک سبھا میں زیرو آور کے دوران دو نوجوانوں نے ویزیٹر گیلری سے ایوان میں چھلانگ لگا دی تھی۔ نوجوان اپنے جوتوں میں چھپا کر اسپرے لایا تھا۔ جسے اس نے ایوان میں اسپرے کیا اور ایوان میں پیلا دھواں پھیل گیا۔ پارلیمنٹ کی سیکورٹی میں اس کوتاہی پر اپوزیشن پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں ہنگامہ برپا کر رہی ہے۔
ہند وستھان سماچار
