جے پور ، 18 دسمبر (ہ س)۔
راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے پیر کو راج بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں سابق وزیر اور سینئر ایم ایل اے کالی چرن صراف کو پروٹیم اسپیکر کا حلف دلایا۔گورنر مشرا نے صراف کے ساتھ تعاون کے لیے تین رکنی پینل بھی تشکیل دیا ہے۔ اس میں سینئر ایم ایل اے دیارام پرمار ، پرتاپ سنگھ سنگھوی اور ڈاکٹر کیرودی لال مینا شامل ہیں۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ بھجن لال شرما ، اسمبلی اسپیکر کے عہدے کے لیے بی جے پی کے امیدوار واسودیو دیونانی ، نائب وزیر اعلیٰ پریم چند بیروا اور دیگر معززین موجود تھے۔
ہندوستھان سماچارمحمدخان
