دہرادون، 20 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی اتراکھنڈ کے اترکاشی میں سلکیارا کے قریب سرنگ میں پھنسے مزدوروں کے لئے فکر مند ہیں۔ ان کا دفتر بھی ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہا ہے۔ وزیر اعظم نے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی سے تین بار بات کی ہے اور راحت اور بچاو¿ کے کاموں کی پیش رفت کے بارے میں جانکاری لی ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت ضروری ریسکیو آلات اور وسائل مہیا کر رہی ہے۔ مرکزی اور ریاستی ایجنسیوں کے درمیان باہمی تال میل سے کارکنوں کو بحفاظت نکالا جائے گا۔ اس وقت سرنگ میں پھنسے کارکنوں کے حوصلے کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
وزیر اعلیٰ نے وزیر اعظم کو بتایا کہ ایجنسیاں ماہرین کے مشورے کے بعد باہمی ہم آہنگی اور بروقت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ سرنگ میں مزدور محفوظ ہیں۔ انہیں آکسیجن، غذائیت سے بھرپور خوراک اور پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ وہ سائٹ کا معائنہ کر چکے ہیں ۔ راحت اور بچاو¿ کے کاموں پر ان کی نظر ہے۔ سرنگ کے قریب میڈیکل ٹیم بھی تعینات ہے۔ کارکنوں کو جلد نکالنے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
ہندوستھان سماچار
