وزیراعظم مودی نے نیپال میں زلزلے سے تباہی پر دکھ کا اظہار کیا
نئی دہلی، 4 نومبر (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے نیپال میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہندوستان نیپال کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔
وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہندوستان نیپال کے لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی کامنا(دعا) کی۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
