نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ معذور افراد کے ذریعہ چلائے جانے والے پہلے کیفے کا آج سپریم کورٹ کمپلیکس میں افتتاح ہوا۔ مٹی کیفے کا افتتاح چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے کیا۔ اس دوران خصوصی طور پر معذور بچوں کو مدعو کیا گیا۔ پروگرام میں سپریم کورٹ کے دیگر ججز بھی موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
