نئی دہلی، 3 دسمبر (ہ س)۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو آج (اتوار) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر قومی دارالحکومت کے وگیان بھون میں منعقدہ ایک تقریب میں مختلف زمروں کے قومی ایوارڈز تقسیم کریں گی۔ وہ مرکزی سماجی انصاف اوراختیارات وزارت کے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس تقریب کی مہمان خصوصی ہوں گی۔
پی آئی بی کی ایک ریلیز کے مطابق صدر جمہوریہ دروپدی مرمو ایسے نمایاں افراد اور تنظیموں کو قومی ایوارڈ پیش کریں گی جو معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ سماجی انصاف اور بااختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار تقریب کی صدارت کریں گے۔ سماجی انصاف اور اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت رام داس اٹھاولے، اے نارائن سوامی اور پرتیما بھومک بھی اس موقع پر موجود رہیں گی۔
ہندوستھان سماچار//سلام
