ورلڈ کپ میں بنگلہ دیش کے آخری میچ کے بعد تیز گیندبازی کوچ کا عہدہ چھوڑ دیں گے ایلن ڈونالڈ
نئی دہلی، 10 نومبر (ہ س)۔ بنگلہ دیش کے تیز گیندبازی کوچ ایلن ڈونالڈ 11 نومبر کو آسٹریلیا کے خلاف ورلڈ کپ کے آخری میچ کے بعد اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ کرک بز کے مطابق ڈونالڈ نے جمعرات کو پونے میں ٹیم میٹنگ کے دوران بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کو اپنے فیصلے سے آگاہ کیا۔
بی سی بی کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کریک بز کو اس پیشرفت کے بارے میں جانکاری دی۔ اہلکار نے جمعرات کو کہا، ’’ہاں، انہوں (ڈونالڈ) نے ہمیں بتایا کہ وہ اس ورلڈ کپ کے بعد ٹیم میٹنگ کے دوران ہمارے ساتھ نہیں ہوں گے۔‘‘
یہ ڈونالڈ کے ایک مختصر لیکن اہم دور کے اختتام کی نشاندہی کرتا ہے، جس نے مارچ 2022 میںٹی- 20 ورلڈ کپ کے ساتھ اہم ہدف کے طور پر چارج سنبھالا۔ حالانکہ، ٹیم کے تیز گیندبازی اسٹاک کی شاندار پیش رفت کے ساتھ، بی سی بی نے ان کے معاہدے کو جاری آئی سی سی ورلڈ کپ تک بڑھا دیا تھا۔
بی سی بی نے 8 نومبر کو اعلان کیا کہ وہ 6 نومبر کو دہلی میں سری لنکا کے خلاف میچ کے دوران اینجلو میتھیوز کے خلاف ’’ٹائم آوٹ‘‘ کی اپیل کرنے کے بعد کپتان شکیب الحسن پر تنقید کرنے پر ڈونالڈ سے وضاحت طلب کریں گے۔جب ڈونالڈ کی توجہ اس معاملے کی طرف مبذول کرائی گئی تو وہ بالکل فکر مند نظر نہیں آئے۔
ڈونالڈ نے کہا، ’’اگر وہ (بی سی بی) وضاحت طلب کریں تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ جہاں تک میرا تعلق ہے، وضاحت خبروں میں تھی!‘‘
انہوں نے کہا کہ انہیں بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ بنے رہنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
