ممبئی، 23 نومبر (ہ س)۔ کولہاپور ضلع میں گوا-پونے ہائی وے پر پویکھڑی علاقے میں جمعرات کی صبح ایک پرائیویٹ بس اچانک بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ اس واقعہ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق پرائیویٹ بس آج صبح تقریباً 2.30 بجے گوا سے پونے کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ گوا سے نکلنے کے وقت بس میں ڈرائیور سمیت 25 مسافر سوار تھے۔ پویکھڑی کے قریب موڑ پر ڈرائیور بس پر سے کنٹرول کھو بیٹھا جس کی وجہ سے بس الٹ گئی۔ اس واقعہ میں پونے ضلع سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے نیلو گوتم (عمر 43 سال)، ردھیما گوتم (17 سال) اور سارتھک گوتم (عمر 13 سال) کی موت ہوگئی۔ بس میں سوار 16 دیگر مسافر بال بال بچ گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
