وزیر اعظم مودی آج کریں گے نو روزہ پراکرم دیوس اور بھارت پرو کا افتتاح
نئی دہلی، 23 جنوری (ہ س)۔ وزیر اعظم نریندر مودی آج شام 6:30 بجے قومی دارالحکومت کے تاریخی لال قلعہ میں پراکرم دیوس کے موقع پر نو روزہ (31-23 جنوری) پروگرام کا افتتاح کریں گے۔ وزیر اعظم اس موقع پر نو روزہ بھارت پرو کا بھی افتتاح کریں گے۔ یہ اطلاع وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) نے دی۔
پی ایم او کے مطابق وزیر اعظم مودی کی پہل پر نیتا جی سبھاش چندر بوس کے یوم پیدائش کو 2021 سے پراکرم دیوس (یوم بہادری) کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ اس سال لال قلعہ میں منعقدہ اس تہوار میں مختلف سرگرمیوں کے توسط سے نیتا جی سبھاش چندر بوس اور آزاد ہند فوج کی وراثت دیکھنے کو ملے گی۔ آرکائیوز کی نمائش میں نایاب تصاویر اور دستاویزات دیکھنے والوں کو ایک نئے تجربے کا احساس ہوگا۔
یہ تقریبات 31 جنوری تک جاری رہیں گی۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نو روزہ بھارت پرو کا بھی افتتاح کریں گے۔ یوم جمہوریہ جھانکی اور ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ملک کے بھرپور تنوع کی نمائش کی جائے گی۔ اس میں 26 وزارتوں اور محکموں کی کوششوں کی جھلک (عکس) نظر آئے گی۔ یہ پروگرام لال قلعہ کے سامنے رام لیلا میدان اور مادھو داس پارک میں منعقد کیا جائے گا۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
