بی جے پی کی ’نمو نومتداتا مہم‘ کا آغاز آج، نڈا کریں گے افتتاح
نئی دہلی، 13 جنوری (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر جے پی نڈا آج ’’نمو نومتداتا مہم‘‘ کا آغاز کریں گے۔ یہ معلومات بی جے پی نے اپنے ایکس ہینڈل پر شیئر کی ہے۔
بی جے پی کی جانب سے شیئر کی گئی معلومات کے مطابق اس موقع پر نڈا تقریباً 200 نئے ووٹروں سے بھی خطاب کر سکتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر یہ بی جے پی کی ایک اہم مہم ہے۔
ہندوستھان سماچار
/شہزاد
